سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3931
Sunan Ibn Majah 3931
کتاب #37: کتاب: فتنوں سے متعلق احکام و مسائل
2: بَابُ : حُرْمَةِ دَمِ الْمُؤْمِنِ وَمَالِهِ
باب: مومن کی جان و مال کی حرمت کا بیان۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ , حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ , حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ , عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: " أَلَا إِنَّ أَحْرَمَ الْأَيَّامِ يَوْمُكُمْ هَذَا , أَلَا وَإِنَّ أَحْرَمَ الشُّهُورِ شَهْرُكُمْ هَذَا , أَلَا وَإِنَّ أَحْرَمَ الْبَلَدِ بَلَدُكُمْ هَذَا , أَلَا وَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ , كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا , فِي بَلَدِكُمْ هَذَا , أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ" , قَالُوا: نَعَمْ , قَالَ: " اللَّهُمَّ اشْهَدْ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃالوداع کے موقع پر فرمایا : ” آگاہ رہو ! تمام دنوں میں سب سے زیادہ حرمت والا تمہارا یہ دن ہے ، آگاہ رہو ! تمام مہینوں میں سب سے زیادہ حرمت والا تمہارا یہ مہینہ ہے ، آگاہ رہو ! شہروں میں سب سے زیادہ حرمت والا تمہارا یہ شہر ہے ، آگاہ رہو ! تمہاری جان ، تمہارے مال ایک دوسرے پر اسی طرح حرام ہیں جیسے تمہارا یہ دن تمہارے اس مہینے میں ، تمہارے اس شہر میں ، آگاہ رہو ! کیا میں نے تمہیں اللہ کا پیغام نہیں پہنچا دیا “ ؟ ، لوگوں نے عرض کیا : ہاں ، آپ نے پہنچا دیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ تو گواہ رہ “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3931]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4022، ومصباح الزجاجة: 1376)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/80، 371) (صحیح)