📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه - حدیث نمبر 3806

Sunan Ibn Majah Hadith 3806 (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
کتاب #34 📁 کتاب: اسلامی آداب و اخلاق (كتاب الأدب) ← 🏷️ باب: تسبیح (سبحان اللہ) کہنے کی فضیلت۔
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3806 Sunan Ibn Majah 3806
کتاب #34: کتاب: اسلامی آداب و اخلاق
56: بَابُ : فَضْلِ التَّسْبِيحِ
🏷️ باب: تسبیح (سبحان اللہ) کہنے کی فضیلت۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ , عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ , عَنْ أَبِي زُرْعَةَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَلِمَتَانِ خَفِيفَتَانِ عَلَى اللِّسَانِ , ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ , حَبِيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ , سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ , سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” دو کلمے زبان پر بہت ہلکے ہیں ۱؎ ، اور میزان میں بہت بھاری ہیں ، اور رحمن کو بہت پسند ہیں ( وہ دو کلمے یہ ہیں ) سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم ” اللہ ( ہر عیب و نقص سے ) پاک ہے اور ہم اس کی تعریف بیان کرتے ہیں ، عظیم ( عظمت والا ) اللہ ( ہر عیب و نقص ) سے پاک ہے ) “ ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3806]
💡 وضاحت:
۱؎: یہ بہت مختصر کلمے ہیں اور ان کا پڑھنا بھی سہل ہے، آدمی کو چاہیے کہ ہر وقت ان کلموں کو پڑھے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الدعوات 65 (6406)، التوحید 57 (7563)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء 10 (2694)، سنن الترمذی/الدعوات 60 (3467)، (تحفة الأشراف: 14899)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/232) (صحیح)
سنن ابن ماجه • حدیث #3806
3804 3805 3806 3807 3808

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3807 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا عَفَّانُ , حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَة...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ ایک دن درخت لگا رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے اور ...
#3808 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ , حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ...
´جویریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح ( فجر ) کے وقت یا صبح کے بعد ان کے پاس سے گزرے ، اور...
#3809 حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ , حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ , عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِ...
´نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کا جلال جو تم ذکر کرتے...
#3810 حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ , حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى زَكَرِيَّا بْنُ مَ...
´ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی ، اور میں نے عرض کیا : اللہ ک...
#3811 حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ , حَدَّثَ...
´سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” چار کلمے تمام کلمات سے بہتر ہیں اور جس...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ