📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه - حدیث نمبر 3457

Sunan Ibn Majah Hadith 3457 (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
کتاب #32 📁 کتاب: طب کے متعلق احکام و مسائل (كتاب الطب) ← 🏷️ باب: سنا اور سنوت کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3457 Sunan Ibn Majah 3457
کتاب #32: کتاب: طب کے متعلق احکام و مسائل
9: بَابُ : السَّنَا وَالسَّنُّوتِ
🏷️ باب: سنا اور سنوت کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ بْنِ سَرْحٍ الْفِرْيَابِيُّ , حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ بَكْرٍ السَّكْسَكِيُّ , حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ , قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُبَيِّ بْنَ أُمِّ حَرَامٍ , وَكَانَ قَدْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقِبْلَتَيْنِ , يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ:" عَلَيْكُمْ بِالسَّنَى وَالسَّنُّوتِ , فَإِنَّ فِيهِمَا شِفَاءً مِنْ كُلِّ دَاءٍ , إِلَّا السَّامَ" , قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ: وَمَا السَّامُ؟ قَالَ:" الْمَوْتُ" , قَالَ عَمْرٌو: قَالَ ابْنُ أَبِي عَبْلَةَ: السَّنُّوتُ: الشِّبِتُّ , وقَالَ آخَرُونَ: بَلْ هُوَ الْعَسَلُ الَّذِي يَكُونُ فِي زِقَاقِ السَّمْنِ , وَهُوَ قَوْلُ الشَّاعِرِ: هُمُ السَّمْنُ بِالسَّنُّوتِ لَا أَلْسَ فِيهِمْ وَهُمْ يَمْنَعُونَ جَارَهُمْ أَنْ يُقَرَّدَا.
ابو ابی بن ام حرام رضی اللہ عنہا ( وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھ چکے ہیں ) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ” تمسنا اور سنوت ۱؎ کا استعمال لازم کر لو ، اس لیے کہ سام کے سوا ان میں ہر مرض کے لیے شفاء ہے “ عرض کیا گیا : اللہ کے رسول ! سام کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” موت “ ۔ عمرو کہتے ہیں کہ ابن ابی عبلہ نے کہا : سنوت : سویے کو کہتے ہیں ، بعض دوسرے لوگوں نے کہا ہے کہ وہ شہد ہے جو گھی کی مشکوں میں ہوتا ہے ، شاعر کا یہ شعر اسی معنی میں وارد ہے ۔ هم السمن بالسنوت لا ألس فيهم وهم يمنعون جارهم أن يقردا وہ لوگ ملے ہوئے گھی اور شہد کی طرح ہیں ان میں خیانت نہیں ، اور وہ لوگ تو اپنے پڑوسی کو بھی دھوکا دینے سے منع کرتے ہیں ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3457]
💡 وضاحت:
۱؎: سنا : ایک مسہل (دست لانے والی) دو ا کا نام ہے، اور سنوت : سویا یا بعض لوگوں کے بقول شہد کو کہتے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11858، ومصباح الزجاجة: 1204) (صحیح)
سنن ابن ماجه • حدیث #3457
3455 3456 3457 3458 3458

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#3436 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , وَهِشَامُ ابْنُ عَمَّارٍ , قَالَا، حَدَّثَنَا سُفْيَان...
´اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے اعرابیوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے دیکھا کہ کیا فلاں م...
#3437 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ , أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ الزُّهْرِيِّ , ...
´ابوخزامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا : بتائیے ان دواؤں کے بارے میں جن سے ہم ...
#3438 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ , حَدَّثَنَا سُفْي...
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے ایسی کوئی بیماری نہ...
#3439 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ , قَالَا: ح...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے ایسی کوئی بیماری نہیں اتار...
#3440 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ , حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ هُبَيْرَةَ , حَدَّثَنَا أَ...
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی عیادت فرمائی ، اور اس سے پوچھا...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ