سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3432
Sunan Ibn Majah 3432
کتاب #31: کتاب: مشروبات کے متعلق احکام و مسائل
25: بَابُ : الشُّرْبِ بِالأَكُفِّ وَالْكَرْعِ
باب: پانی چلو سے پینے اور منہ لگا کر پینے کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ أَبُو بَكْرٍ , حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ , حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ وَهُوَ يُحَوِّلُ الْمَاءَ فِي حَائِطِهِ , فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنْ كَانَ عِنْدَكَ مَاءٌ بَاتَ فِي شَنٍّ فَاسْقِنَا , وَإِلَّا كَرَعْنَا" , قَالَ: عِنْدِي مَاءٌ بَاتَ فِي شَنٍّ , فَانْطَلَقَ وَانْطَلَقْنَا مَعَهُ إِلَى الْعَرِيشِ , فَحَلَبَ لَهُ شَاةً عَلَى مَاءٍ بَاتَ فِي شَنٍّ فَشَرِبَ , ثُمَّ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ بِصَاحِبِهِ الَّذِي مَعَهُ.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے ایک شخص کے پاس تشریف لے گئے ، وہ اپنے باغ میں پانی دے رہا تھا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا : ” اگر تمہارے پاس مشک میں باسی پانی ہو تو ہمیں پلاؤ ، ورنہ ہم بہتے پانی میں منہ لگا کر پئیں گے ، اس نے جواب دیا : میرے پاس مشک میں باسی پانی ہے ، چنانچہ وہ اور اس کے ساتھ ساتھ ہم چھپر کی طرف گئے ، تو اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر بکری کا دودھ دوھ کر اس باسی پانی میں ملایا جو مشک میں رکھا ہوا تھا ، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیا ، پھر اس نے ایسا ہی آپ کے ساتھ موجود صحابی کے ساتھ کیا ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3432]
💡 وضاحت:
۱؎: یہ ساتھ والے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تھے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح بخاري
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الأشربة 20 (5613)، سنن ابی داود/الأشربة 18 (3724)، (تحفة الأشراف: 2250)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/328، 343، 344، 342)، 355، سنن الدارمی/الأشربة 22 (2169) (صحیح)