📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه

Sunan Ibn Majah (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
📁 کتاب: مشروبات کے متعلق احکام و مسائل (كتاب الأشربة) 🏷️ باب: باب: مٹی کے روغنی گھڑے میں نبیذ تیار کرنے کی ممانعت۔
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3407 Sunan Ibn Majah 3407
کتاب #31: کتاب: مشروبات کے متعلق احکام و مسائل
15: بَابُ : نَبِيذِ الْجَرِّ
باب: مٹی کے روغنی گھڑے میں نبیذ تیار کرنے کی ممانعت۔
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ , حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ , عَنْ أَبِيهِ , حَدَّثَتْنِي رُمَيْثَةُ , عَنْ عَائِشَةَ , أَنَّهَا قَالَتْ: أَتَعْجِزُ إِحْدَاكُنَّ أَنْ تَتَّخِذَ كُلَّ عَامٍ مِنْ جِلْدِ أُضْحِيَّتِهَا سِقَاءً , ثُمَّ قَالَتْ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنْ يُنْبَذَ فِي الْجَرِّ وَفِي كَذَا وَفِي كَذَا , إِلَّا الْخَلَّ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ انہوں نے سوال کیا : کیا تم میں سے کوئی عورت اس بات سے عاجز ہے کہ وہ ہر سال اپنی قربانی کے جانور کی کھال سے ایک مشک تیار کرے ؟ پھر کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے روغنی گھڑے میں نبیذ تیار کرنے سے منع فرمایا ہے ، اور فلاں فلاں برتن میں بھی ، البتہ ان میں سرکہ بنایا جا سکتا ہے ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3407]
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف ¤ سويد بن سعيد:ضعيف ¤ و رميثة لا تعرف (تقريب: 8591) ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 499
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17840، ومصباح الزجاجة: 1180)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/80، 98) (ضعیف الإسناد) (سند میں سوید بن سعید مختلف فیہ ہے)
سنن ابن ماجه • حدیث #3407
3405 3406 3407 3408 3409

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3408 حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مُوسَى الْخَطْمِيُّ , حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ , حَدَّثَنَا الْأ...
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے روغنی برتنوں میں نبیذ تیار ...
#3409 حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى , حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ , عَنْ صَدَقَةَ أَبِي مُعَاوِيَةَ , عَنْ زَ...
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ایسے گھڑے میں نبیذ لائی گئ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ