سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3356
Sunan Ibn Majah 3356
کتاب #30: کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل
55: بَابُ : الضِّيَافَةِ
باب: ضیافت و مہمان نوازی کا بیان۔
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ , حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْخَيْرُ أَسْرَعُ إِلَى الْبَيْتِ الَّذِي يُغْشَى , مِنَ الشَّفْرَةِ إِلَى سَنَامِ الْبَعِيرِ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس طرح چھری اونٹ کے کوہان کی طرف تیزی سے جاتی ہے اس سے کہیں زیادہ تیزی سے بھلائی اس گھر میں آتی ہے جس میں مہمان کثرت سے آتے ہیں “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 3356]
قال الشيخ الألباني:
ضعيف
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده ضعيف جدًا ¤ كثير بن سليم وجبارة: مجروحان ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 497
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1447، ومصباح الزجاجة: 1161) (ضعیف) (جبارہ اور کثیر دونوں ضعیف ہیں)