سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2871
Sunan Ibn Majah 2871
کتاب #25: کتاب: جہاد کے فضائل و احکام
42: بَابُ : الْوَفَاءِ بِالْبَيْعَةِ
باب: بیعت پوری کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَتْ تَسُوسُهُمْ أَنْبِيَاؤُهُمْ، كُلَّمَا ذَهَبَ نَبِيٌّ خَلَفَهُ نَبِيٌّ، وَأَنَّهُ لَيْسَ كَائِنٌ بَعْدِي نَبِيٌّ فِيكُمْ"، قَالُوا: فَمَا يَكُونُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: " تَكُونُ خُلَفَاءُ فَيَكْثُرُوا"، قَالُوا: فَكَيْفَ نَصْنَعُ؟، قَالَ: " أَوْفُوا بِبَيْعَةِ الْأَوَّلِ، فَالْأَوَّلِ أَدُّوا الَّذِي عَلَيْكُمْ، فَسَيَسْأَلُهُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنِ الَّذِي عَلَيْهِمْ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بنی اسرائیل کی حکومت ان کے انبیاء چلایا کرتے تھے ، ایک نبی چلا جاتا تو دوسرا اس کی جگہ لے لیتا ، لیکن میرے بعد تم میں کوئی نبی ہونے والا نہیں “ ، لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! پھر کیا ہو گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” خلیفہ ہوں گے اور بہت ہوں گے “ ، لوگوں نے کہا : پھر کیسے کریں گے ؟ فرمایا : ” پہلے کی بیعت پوری کرو ، پھر اس کے بعد والے کی ، اور اپنا حق ادا کرو ، اللہ تعالیٰ ان سے ان کے حق کے بارے میں سوال کرے گا “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2871]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/أحادیث الأنبیاء 50 (3455)، صحیح مسلم/الإمارة 10 (1842)، (تحفة الأشراف: 13417)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/297) (صحیح)