📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه

Sunan Ibn Majah (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
📁 (ابواب کتاب: سنت کی اہمیت و فضیلت) ((أبواب كتاب السنة)) 🏷️ باب: باب: علم چھپانے پر وارد وعید کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 262 Sunan Ibn Majah 262
کتاب #-: (ابواب کتاب: سنت کی اہمیت و فضیلت)
46: بَابُ : مَنْ سُئِلَ عَنْ عِلْمٍ فَكَتَمَهُ
باب: علم چھپانے پر وارد وعید کا بیان۔
حدثنا أبو مروان العثماني محمد بن عثمان حدثنا إبراهيم بن سعد عن الزهري عن عبد الرحمن بن هرمز الأعرج أنه سمع أبا هريرة يقول والله لولا آيتان في كتاب الله تعالى ما حدثت عنه- يعني عن النبي صلى الله عليه وسلم- شيئا أبدا لولا قول الله: {إن الذين يكتمون ما أنزل الله من الكتاب} إلى آخر الآيتين.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اللہ کی قسم ! اگر قرآن کریم کی دو آیتیں نہ ہوتیں تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کبھی بھی کوئی نہ حدیث بیان کرتا ، اور دو آیتیں یہ ہیں : «إن الذين يكتمون ما أنزل الله من الكتاب» إلى آخر الآيتين ” بیشک جو لوگ اللہ کی اتاری ہوئی کتاب کو چھپاتے ہیں اور اس کے بدلہ میں معمولی قیمت لیتے ہیں ، وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ بھر رہے ہیں ، قیامت کے دن اللہ نہ تو ان سے بات کرے گا اور نہ ہی ان کو معاف کرے گا ، اور ان کو سخت عذاب پہنچے گا ، یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے گمراہی کو ہدایت کے بدلے خرید لیا اور عذاب کو مغفرت کے بدلے ، پس وہ کیا ہی صبر کرنے والے ہیں جہنم پر “ ( سورة البقرة : 174-175 ) ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 262]
💡 وضاحت:
۱؎: آیت کا سیاق یہ ہے:  «إن الذين يكتمون ما أنزل الله من الكتاب ويشترون به ثمنا قليلا أولئك ما يأكلون في بطونهم إلا النار ولا يكلمهم الله يوم القيامة ولا يزكيهم ولهم عذاب أليم (۱۷۴) أولئك الذين اشتروا الضلالة بالهدى والعذاب بالمغفرة فمآ أصبرهم على النار (۱۷۵)»  (سورة البقرة: 174-175)، یہ آیات اگرچہ یہود کے متعلق ہیں، جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی توراۃ میں موجود صفات چھپا لیں، مگر قرآن کے عمومی سیاق کا حکم شریعت کے احکام کو چھپانے والوں کو شامل ہے، علماء کے یہاں مشہور قاعدہ ہے:  «العبرة بعموم اللفظ لا بخصوص السبب»  یعنی: اصل اعتبار الفاظ کے عموم سے استدلال کا ہے، سبب نزول سے وہ خاص نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/العلم 42 (118)، المزارعة 21 (2350)، الاعتصام 22 (7354)، صحیح مسلم/الفضائل 35 (2492)، سنن النسائی/الکبری (5878)، (تحفة الأشراف: 13957)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/240، 274) (صحیح)
سنن ابن ماجه • حدیث #262
261 261 262 263 264

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#261 قال أبو الحسن أيضا وحدثنا إبراهيم بن نصر قال: حدثنا أبو نعيم قال: حدثنا عمارة بن زاذان فذكر نحوه....
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص بھی علم دین یا...
#261 قال أبو الحسن أيضا وحدثنا إبراهيم بن نصر قال: حدثنا أبو نعيم قال: حدثنا عمارة بن زاذان فذكر نحوه....
اس سند سے بھی عمارہ بن زاذان نے اسی طرح کی حدیث ذکر کی ہے ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 261M]...
#261 قال أبو الحسن أيضا وحدثنا إبراهيم بن نصر قال: حدثنا أبو نعيم قال: حدثنا عمارة بن زاذان فذكر نحوه....
اس سند سے بھی عمارہ بن زاذان نے اسی طرح کی حدیث ذکر کی ہے ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 261M]...
#263 حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ تَمِيمٍ ، عَ...
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب اس امت کے خلف ( بعد والے...
#264 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، حَدَّثَنِي عُمَرَ بْنُ ...
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ” جس ش...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ