📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه - حدیث نمبر 2508

Sunan Ibn Majah Hadith 2508 (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
کتاب #19 📁 کتاب: لقطہ کے احکام و مسائل (كتاب اللقطة) ← 🏷️ باب: چوہا جو مال سوراخ سے نکالے اس کے لینے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2508 Sunan Ibn Majah 2508
کتاب #19: کتاب: لقطہ کے احکام و مسائل
3: بَابُ : الْتِقَاطِ مَا أَخْرَجَ الْجُرَذُ
🏷️ باب: چوہا جو مال سوراخ سے نکالے اس کے لینے کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَثْمَةَ ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ ، حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي قُرَيْبَةُ بِنْتُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ أُمَّهَا كَرِيمَةَ بِنْتَ الْمِقْدَادِ بْنِ عَمْرٍو أَخْبَرَتْهَا، عَنِ ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّهُ خَرَجَ ذَاتَ يَوْمٍ إِلَى الْبَقِيعِ وَهُوَ: الْمَقْبَرَةُ لِحَاجَتِهِ، وَكَانَ النَّاسُ لَا يَذْهَبُ أَحَدُهُمْ فِي حَاجَتِهِ إِلَّا فِي الْيَوْمَيْنِ وَالثَّلَاثَةِ، فَإِنَّمَا يَبْعَرُ كَمَا تَبْعَرُ الْإِبِلُ، ثُمَّ دَخَلَ خَرِبَةً، فَبَيْنَمَا هُوَ جَالِسٌ لِحَاجَتِهِ، إِذْ رَأَى جُرَذًا أَخْرَجَ مِنْ جُحْرٍ دِينَارًا، ثُمَّ دَخَلَ فَأَخْرَجَ آخَرَ حَتَّى أَخْرَجَ سَبْعَةَ عَشَرَ دِينَارًا، ثُمَّ أَخْرَجَ طَرَفَ خِرْقَةٍ حَمْرَاءَ. قَالَ الْمِقْدَادُ: فَسَلَلْتُ الْخِرْقَةَ، فَوَجَدْتُ فِيهَا دِينَارًا، فَتَمَّتْ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ دِينَارًا، فَخَرَجْتُ بِهَا حَتَّى أَتَيْتُ بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرْتُهُ خَبَرَهَا، فَقُلْتُ: خُذْ صَدَقَتَهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" ارْجِعْ بِهَا، لَا صَدَقَةَ فِيهَا بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِيهَا"، ثُمَّ قَالَ:" لَعَلَّكَ أَتْبَعْتَ يَدَكَ فِي الحُجْرِ" قُلْتُ: لَا وَالَّذِي أَكْرَمَكَ بِالْحَقِّ. قَالَ: فَلَمْ يَفْنَ آخِرُهَا حَتَّى مَاتَ.
مقداد بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن وہ بقیع کے قبرستان کی طرف قضائے حاجت کے لیے نکلے ، ان دنوں لوگ قضائے حاجت کے لیے دو دو تین تین دن بعد ہی جایا کرتے تھے ، اور مینگنیاں نکالتے تھے ، خیر وہ ایک ویرانے میں گئے اور قضائے حاجت کے لیے بیٹھے ہی تھے کہ اتنے میں ایک چوہے پر نظر پڑی جس نے سوراخ میں سے ایک دینار نکالا ، پھر وہ اندر گھس گیا ، اور پھر ایک دینار اور نکالا یہاں تک کہ اس نے سترہ دینار نکالے ، پھر ایک سرخ کپڑے کے ٹکڑے کا کنارہ نکالا ۔ مقداد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے وہ ٹکڑا کھینچا تو اس میں ایک دینار اور ملا اس طرح کل اٹھارہ دینار پورے ہو گئے ، انہیں لے کر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا ، اور آپ کو پورا واقعہ بتایا ، میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ اس کی زکاۃ لے لیجئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” لے جاؤ ، اس میں زکاۃ نہیں ، اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں برکت دے “ ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” شاید تم نے سوراخ میں اپنا ہاتھ ڈالا ؟ میں نے کہا : نہیں ، قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کی حق سے عزت فرمائی “ ۔ راوی کہتے ہیں : ان دیناروں میں اتنی برکت ہوئی کہ ان کی وفات تک آخری دینار ختم نہیں ہوا تھا ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2508]
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف ¤ سنن أبي داود (3087) ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 469
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الخراج 40 (3087)، (تحفة الأشراف: 11550) (ضعیف) (سند میں موسیٰ بن یعقوب ضعیف اور قر یبة بنت عبداللہ لین الحدیث ہیں)
سنن ابن ماجه • حدیث #2508
2506 2507 2508 2509 2510

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#2502 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ،...
´عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مسلمان کی گمشدہ چیز آگ کا شعلہ ہے...
#2503 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ الت...
´منذر بن جریر کہتے ہیں کہ` میں اپنے والد کے ساتھ بوازیج میں تھا کہ گایوں کا ریوڑ نکلا ، تو آپ نے ان میں ایک اجنبی قسم کی...
#2504 حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ الْعَلَاءِ الْأَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْ...
´زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گمشدہ اونٹ کے متعلق پوچھا گیا ، تو آپ غضب ناک...
#2505 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ خَال...
´عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس کو کوئی گری پڑی چیز ملے تو وہ ایک ...
#2506 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ ك...
´سوید بن غفلہ کہتے ہیں کہ` میں زید بن صوحان اور سلمان بن ربیعہ کے ساتھ نکلا ، جب ہم عذیب پہنچے تو میں نے وہاں ایک کوڑا پ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ