📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه - حدیث نمبر 2420

Sunan Ibn Majah Hadith 2420 (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
کتاب #16 📁 کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل (كتاب الصدقات) ← 🏷️ باب: محتاج قرض دار کو قرض کی ادائیگی میں مہلت دینے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2420 Sunan Ibn Majah 2420
کتاب #16: کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل
14: بَابُ : إِنْظَارِ الْمُعْسِرِ
🏷️ باب: محتاج قرض دار کو قرض کی ادائیگی میں مہلت دینے کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رِبْعِيَّ بْنَ حِرَاشٍ يُحَدِّثُ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّ رَجُلًا مَاتَ، فَقِيلَ لَهُ: مَا عَمِلْتَ؟ فَإِمَّا ذَكَرَ أَوْ ذُكِّرَ، قَالَ: إِنِّي كُنْتُ أَتَجَوَّزُ فِي السِّكَّةِ وَالنَّقْدِ وَأُنْظِرُ الْمُعْسِرَ فَغَفَرَ اللَّهُ لَهُ"، قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ: أَنَا قَدْ سَمِعْتُ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص مر گیا تو اس سے پوچھا گیا : تم نے کیا عمل کیا ہے ؟ تو اس کو یا تو یاد آیا یا یاد لایا گیا ، اس نے کہا : میں سکہ اور نقد کو کھوٹ کے باوجود لے لیتا تھا ، اور تنگ دست کو مہلت دیا کرتا تھا ، اس پر اللہ تعالیٰ نے اس کو بخش دیا ۔ ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2420]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی کوئی کھوٹا سکہ یا نقدی دیتا تو بھی میں اسے قبول کر لیتا تھا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/البیوع 17 (2077)، الاستقراض 5 (2391)، الأنبیاء 54 (3451)، الرقاق 25 (6480)، صحیح مسلم/المساقاة 6 (1560)، (تحفة الأشراف: 3310)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الجنائز 117 (2082)، سنن الترمذی/البیوع 67 (1307)، مسند احمد (5/395، 399)، سنن الدارمی/البیوع 14 (2588) (صحیح)
سنن ابن ماجه • حدیث #2420
2418 2419 2420 2421 2422

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2417 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو کسی تنگ دست پر آسانی کرے گا ، تو اللہ...
#2418 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ،...
´بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو کسی تنگ دست کو مہلت دے گا تو اس کو ہ...
#2419 حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ع...
´صحابی رسول ابوالیسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو کوئی یہ چاہے کہ اللہ تعالیٰ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ