سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2372
Sunan Ibn Majah 2372
کتاب #14: کتاب: قضا کے احکام و مسائل
32: بَابُ : شَهَادَةِ الزُّورِ
باب: جھوٹی گواہی دینے کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الْعُصْفُرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ النُّعْمَانِ الْأَسَدِيِّ ، عَنْ خُرَيْمِ بْنِ فَاتِكٍ الْأَسَدِيِّ ، قَالَ: صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَامَ قَائِمًا، فَقَالَ: " عُدِلَتْ شَهَادَةُ الزُّورِ بِالْإِشْرَاكِ بِاللَّهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ {30} حُنَفَاءَ لِلَّهِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِهِ سورة الحج آية 30-31".
خریم بن فاتک اسدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز فجر پڑھائی ، جب فارغ ہوئے تو کھڑے ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جھوٹی گواہی اللہ کے ساتھ شرک کرنے کے برابر ہے “ ، یہ جملہ آپ نے تین بار دہرایا ، پھر آیت کریمہ : «واجتنبوا قول الزور حنفاء لله غير مشركين به» ” جھوٹ بولنے سے بچو ، اللہ کے لیے سیدھے چلو ، اس کے ساتھ شرک نہ کرو “ ( سورة الحج : ۳۰-۳۱ ) کی تلاوت فرمائی ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 2372]
قال الشيخ الألباني:
ضعيف
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده ضعيف ¤ سنن أبي داود (3599) ترمذي (2299،2300) ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 464
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/الأقضیة 15 (3599)، سنن الترمذی/الشہادات 3 (2310)، (تحفة الأشراف: 3525) (ضعیف) (سند میں سفیان کے والد زیاد عصفری اور حبیب بن نعمان دونوں مجہول ہیں)