سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1474
Sunan Ibn Majah 1474
کتاب #7: کتاب: صلاۃ جنازہ کے احکام و مسائل
12: بَابُ : مَا جَاءَ فِيمَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْكَفَنِ
باب: کفن کے لیے کون سا کپڑا اچھا اور مستحب ہے؟
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا وَلِيَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ، فَلْيُحْسِنْ كَفَنَهُ".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کی تجہیز و تکفین کا ذمہ دار ہو ، تو اسے اچھا کفن دے “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 1474]
💡 وضاحت:
۱؎: اچھے کفن سے مراد کپڑے کی صفائی اور سفیدی ہے، قیمتی کپڑا مراد نہیں، اس لئے کہ قیمتی کفن سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
سنن الترمذی/الجنائز 19 (995)، (تحفة الأشراف: 12125) (صحیح)