سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1142
Sunan Ibn Majah 1142
کتاب #6: کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
100: . بَابُ : مَا جَاءَ فِي ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً مِنَ السُّنَّةِ
باب: سنن موکدہ کی بارہ رکعتوں کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ صَلَّى فِي يَوْمٍ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً، بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ، رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ أَظُنُّهُ قَالَ قَبْلَ الْعَصْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، أَظُنُّهُ قَالَ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے ایک دن میں بارہ رکعتیں ( سنن موکدہ ) پڑھیں ، اس کے لیے جنت میں گھر بنایا جائے گا : دو رکعت فجر سے پہلے ، دو رکعت ظہر سے پہلے ، اور دو رکعت اس کے بعد ، غالباً آپ نے یہ بھی فرمایا : دو رکعت عصر سے پہلے ، اور دو رکعت مغرب کے بعد ، اور یہ بھی فرمایا : دو رکعت عشاء کے بعد “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 1142]
قال الشيخ الألباني:
ضعيف والحديث صحيح بلفظ وأربع ركعات قبل الظهر
قال الشيخ زبیر علی زئی:
ضعيف ¤ نسائي (1812) ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 418
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12747، ومصباح الزجاجة: 407)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/قیام اللیل 57 (1812) مختصرا علی قولہ ''من صلی فی یوم۔۔۔'' (ضعیف) (اس کی سند محمد بن سلیمان بن اصبہانی ضعیف ہیں، لیکن واربع رکعات قبل الظہر ”ظہر سے پہلے چار رکعت“ کے لفظ سے یہ حدیث صحیح ہے ملاحظہ ہو: 2347)