سنن أبي داود حدیث نمبر: 5034
Sunan Abi Dawud 5034
کتاب #43: کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
100: باب كَمْ مَرَّةٍ يُشَمَّتُ الْعَاطِسُ
باب: چھینکنے والے کا جواب کتنی بار دیا جائے؟
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: " شَمِّتْ أَخَاكَ ثَلَاثًا، فَمَا زَادَ فَهُوَ زُكَامٌ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں تین بار اپنے بھائی کی چھینک کا جواب دو اور جو اس سے زیادہ ہو تو وہ زکام ہے۔ [سنن ابي داود/حدیث: 5034]
قال الشيخ الألباني:
حسن موقوف ومرفوع
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده حسن ¤ مشكوة المصابيح (4743)
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 13051) (حسن)