سنن أبي داود حدیث نمبر: 4227
Sunan Abi Dawud 4227
کتاب #36: کتاب: انگوٹھیوں سے متعلق احکام و مسائل
5: باب مَا جَاءَ فِي التَّخَتُّمِ فِي الْيَمِينِ أَوِ الْيَسَارِ
باب: انگوٹھی دائیں یا بائیں ہاتھ میں پہننے کا بیان۔
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَسَارِهِ، وَكَانَ فَصُّهُ فِي بَاطِنِ كَفِّهِ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ ابْنُ إِسْحَاق، وَأُسَامَةُ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، بِإِسْنَادِهِ فِي يَمِينِهِ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انگوٹھی اپنے بائیں ہاتھ میں پہنتے تھے اور اس کا نگینہ آپ کی ہتھیلی کے نچلے حصہ کی طرف ہوتا تھا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ابن اسحاق اور اسامہ نے یعنی ابن زید نے نافع سے اسی سند سے روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اپنے دائیں ہاتھ میں پہنتے تھے۔ [سنن ابي داود/حدیث: 4227]
قال الشيخ الألباني:
شاذ والمحفوظ في يمينه
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده ضعيف / شاذ ¤ ابن أبي رواد،خالفه أسامة بن زيد (مسلم: 2091) وابن إسحاق في متن الحديث وھو المحفوظ ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 150
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 7766) (شاذ) (محفوظ اور صحیح دائیں ہاتھ میں پہننا ہے)