سنن أبي داود حدیث نمبر: 4140
Sunan Abi Dawud 4140
کتاب #34: کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل
43: باب فِي الاِنْتِعَالِ
باب: جوتا پہننے کا بیان۔
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، وَمُسلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِي شَأْنِهِ كُلِّهِ فِي طُهُورِهِ وَتَرَجُّلِهِ وَنَعْلِهِ"، قَالَ مُسْلِمٌ: وَسِوَاكِهِ وَلَمْ يَذْكُرْ فِي شَأْنِهِ كُلِّهِ، قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ عَنْ شُعْبَةَ مُعَاذ وَلَمْ يَذْكُرْ سِوَاكَهُ.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طاقت بھر اپنے تمام کاموں میں، وضو کرنے میں، کنگھی کرنے میں اور جوتا پہننے میں داہنے سے شروع کرنا پسند فرماتے تھے۔ مسلم بن ابراہیم کی روایت میں «وسواكه» بھی ہے یعنی ”مسواک کرنے میں“ اور انہوں نے «في شأنه كله» کا ذکر نہیں کیا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے معاذ نے شعبہ سے روایت کیا ہے، انہوں نے ”مسواک کرنے کا ذکر“ نہیں کیا ہے۔ [سنن ابي داود/حدیث: 4140]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح بخاري (168) صحيح مسلم (268)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الوضوء 31 (168)، الصلاة 47 (426)، الأطعمة 5 (5380)، اللباس 38 (5854)، 77 (5926)، صحیح مسلم/الطھارة 19 (268)، اللباس 44 (2097)، سنن الترمذی/الصلاة 316 (608)، الشمائل10 (80)، سنن النسائی/الطھارة 90 (112)، الغسل 17 (421)، الزینة 8 (5062)، الزینة من المجتبی 9 (5242)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 42 (401)، (تحفة الأشراف: 17657)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/94، 130،147، 188، 202، 210) (صحیح)