سنن أبي داود حدیث نمبر: 4034
Sunan Abi Dawud 4034
کتاب #34: کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل
6.1: باب
باب: قیمتی لباس پہننے کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ" أَنَّ مَلِكَ ذِي يَزَنَ أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةً أَخَذَهَا بِثَلَاثَةٍ وَثَلَاثِينَ بَعِيرًا أَوْ ثَلَاثٍ وَثَلَاثِينَ نَاقَةً، فَقَبِلَهَا".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ شاہ ذی یزن ۱؎ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک جوڑا ہدیہ میں بھیجا جسے اس نے (۳۳) اونٹ یا اونٹنیاں دے کر لیا تھا تو آپ نے اسے قبول فرمایا۔ [سنن ابي داود/حدیث: 4034]
💡 وضاحت:
۱؎: ذی یزن حمیری بادشاہوں میں سے ایک بادشاہ کا نام تھا۔
قال الشيخ الألباني:
ضعيف
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده ضعيف ¤ قال أحمد في عمارة بن زاذان:”يروي عن ثابت عن أنس أحاديث مناكير“ (الجرح والتعديل 6/ 366 وسنده صحيح) ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 143
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 459)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/221)، سنن الدارمی/السیر 53 (2536) (ضعیف)