سنن أبي داود حدیث نمبر: 3048
Sunan Abi Dawud 3048
کتاب #20: کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ خَالِهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أُعَشِّرُ قَوْمِي، قَالَ:" إِنَّمَا الْعُشُورُ عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى".
عطا سے روایت ہے انہوں نے (قبیلہ) بکر بن وائل کے ایک شخص سے اس نے اپنے ماموں سے روایت کیا ہے وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اللہ کے رسول! کیا میں اپنی قوم سے (اموال تجارت میں) دسواں حصہ لیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دسواں حصہ یہود و نصاریٰ پر ہے“۔ [سنن ابي داود/حدیث: 3048]
قال الشيخ الألباني:
ضعيف
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده ضعيف ¤ سفيان الثوري عنعن ورجل من بكر بن وائل،لعله حرب إلا فمجهول ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 111
تخریج دارالدعوہ:
انظر حدیث رقم: (3046)، (تحفة الأشراف: 15546، 18489) (ضعیف) (اس کے سند میں بکر بن وائل اور ان کے ماموں مجہول ہیں)