سنن أبي داود حدیث نمبر: 1853
Sunan Abi Dawud 1853
کتاب #11: کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
42: باب فِي الْجَرَادِ لِلْمُحْرِمِ
باب: محرم کے لیے ٹڈی کا شکار جائز ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ جَابَانَ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْجَرَادُ مِنْ صَيْدِ الْبَحْرِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹڈیاں سمندر کے شکار میں سے ہیں ۱؎“۔ [سنن ابي داود/حدیث: 1853]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی جس طرح سمندر کا شکار محرم کے لئے جائز ہے اسی طرح ٹڈی کا شکار بھی جائز ہے (مگر یہ حدیث ضعیف ہے)۔
قال الشيخ الألباني:
ضعيف
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده حسن ¤ مشكوة المصابيح (2701) ¤ ميمون بن جابان وثقه العجلي وابن حبان والذهبي في الكاشف فحديثه لا ينزل عن درجة الحسن
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 14675، 19238) (ضعیف) (اس کے راوی میمون لین الحدیث ہیں)