📖 سنن أبي داود • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن أبي داود - حدیث نمبر 1138

Sunan Abi Dawud Hadith 1138 (سُنَنُ أَبِي دَاوُدَ)
کتاب #-- 📁 ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل (تفرح أبواب الجمعة ) ← 🏷️ باب: عید میں عورتوں کے جانے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن أبي داود حدیث نمبر: 1138 Sunan Abi Dawud 1138
کتاب #-- : ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل
249: باب خُرُوجِ النِّسَاءِ فِي الْعِيدِ
🏷️ باب: عید میں عورتوں کے جانے کا بیان۔
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ،عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: كُنَّا نُؤْمَرُ بِهَذَا الْخَبَرِ، قَالَتْ: وَالْحُيَّضُ يَكُنَّ خَلْفَ النَّاسِ فَيُكَبِّرْنَ مَعَ النَّاسِ.
اس طریق سے بھی ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے یہی حدیث مروی ہے اس میں ہے کہ انہوں نے کہا: ہمیں حکم دیا جاتا تھا، پھر یہی حدیث بیان کی، پھر آگے اس میں ہے کہ: انہوں نے بتایا: حائضہ عورتیں لوگوں کے پیچھے ہوتی تھیں اور لوگوں کے ساتھ تکبیریں کہتی تھیں ۱؎۔ [سنن ابي داود/حدیث: 1138]
💡 وضاحت:
۱؎: ان احادیث کا خلاصہ یہ ہے کہ عیدین میں عورتوں کو لے جانا سنت ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري (971) صحيح مسلم (890)
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1136، (تحفة الأشراف: 18095، 18114، 18128) (صحیح)
سنن أبي داود • حدیث #1138
1136 1137 1138 1139 1140

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1136 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، وَيُونُسَ ، وَحَبِيبٍ ، ...
ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ہم پردہ نشین عورتوں کو عید کے دن (عید گ...
#1137 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا أَيَّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَ...
اس سند سے بھی ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے یہی حدیث مروی ہے اس میں ہے: حائضہ عورتیں مسلمانوں کی نماز کی جگہ سے علیحدہ رہیں، ...
#1139 حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ يَعْنِي الطَّيَالِسِيَّ ، وَمُسْلِمٌ ، قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ...
ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ تشریف لائے تو آپ نے انصار کی عورتوں کو ایک گھ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ