📖 شمائل ترمذی • فہرست کتب (Book Index) ↗

شمائل ترمذی - حدیث نمبر 59

Shamail al-Tirmidhi Hadith 59 (الشَّمَائِلُ الْمُحَمَّدِيَّةُ)
کتاب #8 📁 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس کا بیان (بَابُ مَا جَاءَ فِي لِبَاسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) ← 🏷️ باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص کے بٹن
عربی:
اردو:
شمائل ترمذی حدیث نمبر: 59 Shamail al-Tirmidhi 59
کتاب #8: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس کا بیان
🏷️ باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص کے بٹن
حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُشَيْرٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ مِنْ مُزَيْنَةَ لِنُبَايِعَهُ، وَإِنَّ قَمِيصَهُ لَمُطْلَقٌ، أَوْ قَالَ: زِرُّ قَمِيصِهِ مُطْلَقٌ، قَالَ: فَأَدْخَلْتُ يَدِي فِي جَيْبِ قَمِيصِهِ فَمَسَسْتُ الْخَاتَمَ
سیدنا معاویہ بن قرہ اپنے باپ قرہ بن ایاس سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیعت کے لیے مزینہ قبیلے کے ایک گروہ کے ساتھ آیا (میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص مبارک کھلی ہوئی تھی یا فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص کا بٹن کھلا ہوا تھا تو میں نے اپنا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص کے گریبان میں داخل کیا تو میں نے مہر نبوت کو چھو لیا۔ [شمائل ترمذي/حدیث: 59]
قال الشيخ زبیر علی زئی: سنده صحيح
تخریج: سنده صحيح : (سنن ابي داود: 4082)، (سنن ابن ماجه: 3578)، صحيح ابن حبان (الاحسان: 5428، دوسر انسخه: 5452)
شمائل ترمذی • حدیث #59
57 58 59 60 61

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#56 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ بْن...
ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ فرماتی ہیں: کپڑوں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قمیص بہت پسند...
#57 حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ الْبَغْدَادِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو تُمَيْلَةَ، عَنْ عَبْدِ ال...
ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے محبوب لباس قمیص ...
#58 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَا...
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص کی آستین کلائی تک ہو...
#60 حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّاد...
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (اپنے کاشانہ اقدس سے) تشریف لائے...
#61 حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ سَعِيدِ بْن...
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی نیا کپڑا زیب تن فرماتے...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ