📖 شمائل ترمذی • فہرست کتب (Book Index) ↗

شمائل ترمذی - حدیث نمبر 411

Shamail al-Tirmidhi Hadith 411 (الشَّمَائِلُ الْمُحَمَّدِيَّةُ)
کتاب #56 📁 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کا بیان (بَابُ: مَا جَاءَ فِي رُؤْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ) ← 🏷️ باب: سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت
عربی:
اردو:
🏷️ باب: سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُنِي قَالَ أَبِي: فَحَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقُلْتُ: قَدْ رَأَيْتُهُ، فَذَكَرْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ فَقُلْتُ: شَبَّهْتُهُ بِهِ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّهُ كَانَ يُشْبِهُهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا، اس نے مجھے ہی دیکھا ہے، کیونکہ شیطان میری شکل و صورت اختیار نہیں کر سکتا۔“ راوی کلیب کہتے ہیں میں نے یہ حدیث عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو بیان کی اور کہا کہ میں نے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے، پھر میں نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا ذکر کیا کہ میں نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے مشابہ پایا ہے تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے تصدیق کی کہ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ واقعی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ ہیں۔ [شمائل ترمذي/حدیث: 411]
قال الشيخ زبیر علی زئی: سنده صحيح
تخریج: سنده صحيح : مسند احمد (342/2)
شمائل ترمذی • حدیث #411
409 410 411 412 413

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#407 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ: حَدَّث...
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا...
#408 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ...
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے خواب میں مجھے دیکھا اس نے بلا...
#409 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، ع...
سیدنا ابومالک اشجعی اپنے والد (سیدنا طارق بن اشیم رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرم...
#410 سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ حُجْرٍ يَقُولُ: قَالَ خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ: «رَأَيْتُ عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ ص...
امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں، میں نے علی بن حجر سے سنا وہ فرماتے تھے خلف بن خلیفہ نے فرمایا: میں نے صحابی رسول سیدنا ...
#412 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ