📖 شمائل ترمذی • فہرست کتب (Book Index) ↗

شمائل ترمذی - حدیث نمبر 28

Shamail al-Tirmidhi Hadith 28 (الشَّمَائِلُ الْمُحَمَّدِيَّةُ)
کتاب #3 📁 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک بالوں کا بیان (بَابُ مَا جَاءَ فِي شَعْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) ← 🏷️ باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک بالوں کی چار لٹیں
عربی:
اردو:
🏷️ باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک بالوں کی چار لٹیں
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَتْ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ قَدْمَةً وَلَهُ أَرْبَعُ غَدَائِرَ
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ مکہ معظمہ میں تشریف لائے تو آپ کے مبارک بالوں کے چار گیسو تھے۔ [شمائل ترمذي/حدیث: 28]
قال الشيخ زبیر علی زئی: سنده ضعيف
تخریج: سنده ضعيف : (سنن ترمذي:1781، وقال:”هذا حديث غريب، قال محمد (الامام البخاري): لا اعرف لمجاهد سماعا من ام هاني“)، ابوداود (4191)، ابن ماجه (3631) SB تنبیہ: EB غدائر مینڈھیوں کو کہتے ہیں۔ اس روایت کی سند دو وجہ سے ضعیف ہے: ➊ عبداللہ بن أبی نجیح المکی مدلس تھے۔ دیکھئیے مشاھیر علماء الامصار لابن حبان (ص146 ت1153) حافظ ابن حجر نے انہیں مدلسین کے طبقہ ثالثہ میں ذکر کیا اور کہا: اكثر عن مجاهد و كان يدلس عنه انہوں نے مجاہد سے بہت سی روایتیں بیان کیں اور وہ مجاہد سے تدلیس کرتے تھے۔ (طبقات المدلسین بحتحقیقی ص 53) سفیان بن عیینہ نے بتایا کہ ابن ابی نجیح نے مجاہد کی تفسیر کو ان سے نہیں سنا۔ (تاریخ ابن معین، روایۃ الدوری: 426) یہ روایت عن سے ہے اور مدلس کی عن والی روایت (صحیحین کے علاوہ دوسری کتابوں میں) ضعیف ہوتی ہے۔ ➋ بقول امام بخاری ”مجاہد کا ام ہانی سے سماع معلوم نہیں ہے۔“ لہٰذا یہ سند منقطع بھی ہے۔
شمائل ترمذی • حدیث #28
26 27 28 29 30

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#24 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَن...
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے...
#25 حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَن...
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ فرماتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے اکٹھے...
#26 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو قَطَنٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَب...
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وجود خلقت کے اعتبار سے میانے قد ...
#27 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ قَالَ: حَدَّثَ...
سیدنا قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بال مبارک کیس...
#29 حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، ع...
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال کانوں کے نصف حصوں تک تھے۔ [شمائل ترمذي/حدیث: 29...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ