شمائل ترمذی حدیث نمبر: 26
Shamail al-Tirmidhi 26
کتاب #3: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک بالوں کا بیان
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو قَطَنٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرْبُوعًا، بَعِيدَ مَا بَيْنَ الْمِنْكَبَيْنِ، وَكَانَتْ جُمَّتُهُ تَضْرِبُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ»
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وجود خلقت کے اعتبار سے میانے قد والے تھے، آپ کے دونوں کندھوں کے درمیان کچھ دوری تہی، اور آپ کے مبارک جمہ بال کانوں کی لو پر پڑتے تھے۔ [شمائل ترمذي/حدیث: 26]
قال الشيخ زبیر علی زئی:
سنده صحيح
تخریج:
سنده صحيح : (ديكهئيے حديث سابق:3)، صحيح بخاري (3551، 5848)، صحيح مسلم (2337)