📖 شمائل ترمذی • فہرست کتب (Book Index) ↗

شمائل ترمذی - حدیث نمبر 2

Shamail al-Tirmidhi Hadith 2 (الشَّمَائِلُ الْمُحَمَّدِيَّةُ)
کتاب #1 📁 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کا بیان (بَابُ مَا جَاءَ فِي خَلْقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) ← 🏷️ باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک نہایت خوبصورت تھا
عربی:
اردو:
🏷️ باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک نہایت خوبصورت تھا
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ الْبَصْرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَبْعَةً، لَيْسَ بِالطَّوِيلِ وَلَا بِالْقَصِيرِ، حَسَنَ الْجِسْمِ، وَكَانَ شَعْرُهُ لَيْسَ بِجَعْدٍ وَلَا سَبْطٍ أَسْمَرَ اللَّوْنِ، إِذَا مَشَى يَتَكَفَّأُ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم درمیانے قد والے تھے نہ ہی بہت لمبے تھے اور نہ بہت پست قامت، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک نہایت خوبصورت تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال نہ بہت زیادہ گھنگھریالے تھے اور نہ ہی بالکل سیدھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ مبارک گندمی تھا۔ جب آپ چلتے تو طاقت سے چلتے اور دائیں بائیں مائل ہو جاتے۔ [شمائل ترمذي/حدیث: 2]
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج: صحيح : (سنن ترمذي: 1754، وقال: حسن صحيح غريب من حديث حميد)، المستدرك للحاكم (280/4، 281 ح 7750) مختصرا .
شمائل ترمذی • حدیث #2
1 2 3 4

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1 حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِ...
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ تو بہت زیادہ دراز قامت تھے اور نہ ہی بہت پست ...
#3 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْب...
ابواسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے سنا وہ فرماتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم درمیان...
#4 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِ...
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے لمہ (لمبے بالوں) والا سرخ حلہ میں ملبوس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم...
#5 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمَسْعُو...
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نہ دراز قامت تھے اور نہ ہی کوتاہ قامت۔ ہتھی...
#6 حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ الْمَسْعُودِيُّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْو...
سفیان بن وکیع فرماتے ہیں کہ مجھے میرے والد وکیع نے مسعودی سے بیان کرتے ہوئے، مذکورہ بالا سند کے ساتھ اور مذکورہ حدیث کے ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ