📖 شمائل ترمذی • فہرست کتب (Book Index) ↗

شمائل ترمذی - حدیث نمبر 1

Shamail al-Tirmidhi Hadith 1 (الشَّمَائِلُ الْمُحَمَّدِيَّةُ)
کتاب #1 📁 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کا بیان (بَابُ مَا جَاءَ فِي خَلْقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) ← 🏷️ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک
عربی:
اردو:
🏷️ باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک
حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ بِالطَّوِيلِ الْبَائِنِ، وَلَا بِالْقَصِيرِ، وَلَا بِالْأَبْيَضِ الْأَمْهَقِ، وَلَا بِالْآدَمِ، وَلَا بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ، وَلَا بِالسَّبْطِ، بَعَثَهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى رَأْسِ أَرْبَعِينَ سَنَةً، فَأَقَامَ بِمَكَّةَ عَشْرَ سِنِينَ، وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ، وَتَوَفَّاهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى رَأْسِ سِتِّينَ سَنَةً، وَلَيْسَ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعْرَةً بَيْضَاءَ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ تو بہت زیادہ دراز قامت تھے اور نہ ہی بہت پست قامت، رنگ بہت زیادہ سفید نہ تھا اور نہ ہی زیادہ گندمی، بال نہ زیادہ گھنگھریالے تھے اور نہ بالکل سیدھے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چالیس سال کی عمر میں منصب نبوت سے سرفراز فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دس سال مکہ معظمہ اور دس سال ہی مدینہ منورہ میں قیام پذیر رہے، ساٹھ سال کی عمر میں اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فوت کیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک اور داڑھی میں بیس بال بھی سفید نہیں ہوئے تھے۔ [شمائل ترمذي/حدیث: 1]
قال الشيخ زبیر علی زئی: سنده صحيح
تخریج: سنده صحيح : (سنن ترمذي: 3623 وقال: حسن صحيح)، صحيح بخاري (3548)، صحيح مسلم (2347) من حديث مالك به، موطأ امام مالك (روايته يحييٰ 919/2ح 1772، روايته ابن القاسم: 159)
شمائل ترمذی • حدیث #1
1 2 3

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#2 حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ الْبَصْرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، ...
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم درمیانے قد والے تھے نہ ہی بہت لمبے تھے اور نہ بہت...
#3 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْب...
ابواسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے سنا وہ فرماتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم درمیان...
#4 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِ...
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے لمہ (لمبے بالوں) والا سرخ حلہ میں ملبوس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم...
#5 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمَسْعُو...
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نہ دراز قامت تھے اور نہ ہی کوتاہ قامت۔ ہتھی...
#6 حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ الْمَسْعُودِيُّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْو...
سفیان بن وکیع فرماتے ہیں کہ مجھے میرے والد وکیع نے مسعودی سے بیان کرتے ہوئے، مذکورہ بالا سند کے ساتھ اور مذکورہ حدیث کے ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ