📖 شمائل ترمذی • فہرست کتب (Book Index) ↗

شمائل ترمذی - حدیث نمبر 184

Shamail al-Tirmidhi Hadith 184 (الشَّمَائِلُ الْمُحَمَّدِيَّةُ)
کتاب #27 📁 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانے کے وقت وضوء کے طریقے کا بیان (بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الطَّعَامِ) ← 🏷️ باب: کھانے سے پہلے کونسا وضو مستحب ہے ؟
عربی:
اردو:
🏷️ باب: کھانے سے پہلے کونسا وضو مستحب ہے ؟
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنَ الْخَلَاءِ فَقُرِّبَ إِلَيْهِ الطَّعَامُ فَقَالُوا: أَلَا نَأْتِيكَ بِوَضُوءٍ؟ قَالَ: إِنَّمَا أُمِرْتُ بِالْوُضُوءِ إِذَا قُمْتُ إِلَى الصَّلَاةِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء سے باہر نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانا پیش کیا گیا، اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین عرض کرنے لگے: کیا ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی نہ لے آئیں؟ (تا کہ آپ وضو کر لیں) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے وضو کرنے کا حکم اس وقت دیا گیا ہے جب میں نماز کے لیے اٹھوں۔“ [شمائل ترمذي/حدیث: 184]
قال الشيخ زبیر علی زئی: سنده صحيح
تخریج: سندہ صحیح : سنن ترمذي:1847، وقال:حسن . سنن ابي داود: 3760، سنن النسائي: 132، صحيح ابن خزيمه: 35 و حسنه البغوي فى شرح السنة: 2835 . نيز ديكهئے آنے والي حديث: 185
شمائل ترمذی • حدیث #184
182 183 184 185 186

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#185 حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَ...
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے۔ انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کی جگہ سے نکلے ...
#186 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا قَيْ...
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے تورات میں پڑھا کہ کھانا کھانے کے بعد وضو کرنا (اصطلاح...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ