شمائل ترمذی حدیث نمبر: 105
Shamail al-Tirmidhi 105
کتاب #14: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا بیان
1: بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا دستہ چاندی کا تھا
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ قَالَ: «كَانَتْ قَبِيعَةُ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِضَّةٍ»
سعید بن ابی الحسن بصری رحمہ اللہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا دستہ چاندی کا تھا۔ [شمائل ترمذي/حدیث: 105]
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج:
صحیح : سنن ابي داود، ح 2584 اس روایت کی سند دو وجہ سے ضعیف ہے: ➊ قتادہ مدلس کا عنعنہ ہے۔ ➋ تابعی کا ارسال ہے یعنی یہ روایت منقطع ہے۔ اس کا صحیح شاہد سابقہ حدیث (104) کے تحت گزر چکا ہے، جس کے ساتھ یہ بھی صحیح ہے۔