📖 شمائل ترمذی (Shamail al-Tirmidhi) • تمام کتب ↗

بَابُ مَا جَاءَ فِي قَدَحِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیالے کا بیان

کتاب #29 • کل احادیث: 2
فلٹر احادیث:
اردو سائز:
عربی سائز:
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پیالے کی ساخت
مکمل مطالعہ →
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْأَسْوَدِ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ ثَابِتٍ قَالَ: أَخَرَجَ إِلَيْنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَدَحَ خَشَبٍ غَلِيظًا مُضَبَّبًا بِحَدِيدٍ فَقَالَ: «يَا ثَابِتُ، هَذَا قَدَحُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ہمیں دکھانے کے لیے ایک لکڑی کا مضبوط، موٹا اور لوہے کا پترا چڑھا ہوا پیالہ لے کر آئے اور فرمانے لگے: اے ثابت! یہ پیالہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔ [شمائل ترمذي/حدیث: 194]
قال الشيخ زبیر علی زئی: سنده حسن
تخریج: سنده حسن : (شرح السنه 370/11 ح3033 عن الترمذي به.) اس کے راوی حسین بن علی بن اسود العجلی جمہور کے نزدیک موثق ہونے کی وجہ سے حسن الحدیث تھے، لہٰذا یہ سند حسن ہے۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم تمام مشروبات اس پیالے میں نوش فرماتے
مکمل مطالعہ →
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: أَنْبَأَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ: أَنْبَأَنَا حُمَيْدٌ، وَثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: «لَقَدْ سَقَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْقَدَحِ الشَّرَابَ كُلَّهُ، الْمَاءَ وَالنَّبِيذَ وَالْعَسَلَ وَاللَّبَنَ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پیالے میں ہر قسم کا مشروب، پانی، نبیذ، شہد اور دودھ پلایا۔ [شمائل ترمذي/حدیث: 195]
قال الشيخ زبیر علی زئی: سنده صحيح
تخریج: سنده صحيح : (صحيح مسلم: 2008) من حديث حماد بن سلمة عن ثابت عن انس رضى الله عنه به.
← پچھلی کتاب #28 فہرست کتب (All Books) اگلی کتاب #30 →