📖 صحيح مسلم • فہرست کتب (Book Index) ↗

صحيح مسلم - حدیث نمبر 7158

Sahih Muslim Hadith 7158 (صَحِيحُ مُسْلِمٍ)
کتاب #51 📁 جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت (كِتَاب الْجَنَّةِ وَصِفَةِ نَعِيمِهَا وَأَهْلِهَا) ← 🏷️ باب: جنتیوں کی بیویوں اور ان کے خیموں کی شان کا بیان۔
عربی:
اردو:
صحيح مسلم حدیث نمبر: 7158 🌍 ترقیم فواد عبد الباقی: 2838 Sahih Muslim 7158
کتاب #51: جنت اس کی نعمتیں اور اہل جنت
9: باب فِي صِفَةِ خِيَامِ الْجَنَّةِ وَمَا لِلْمُؤْمِنِينَ فِيهَا مِنَ الأَهْلِينَ:
🏷️ باب: جنتیوں کی بیویوں اور ان کے خیموں کی شان کا بیان۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي قُدَامَةَ وَهُوَ الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ لِلْمُؤْمِنِ فِي الْجَنَّةِ لَخَيْمَةً مِنْ لُؤْلُؤَةٍ، وَاحِدَةٍ مُجَوَّفَةٍ طُولُهَا سِتُّونَ مِيلًا لِلْمُؤْمِنِ فِيهَا أَهْلُونَ يَطُوفُ عَلَيْهِمُ الْمُؤْمِنُ، فَلَا يَرَى بَعْضُهُمْ بَعْضًا ".
ابوقدامہ حارث بن عبید نے ابوعمران جونی سے، انہوں نے ابوبکر بن عبداللہ بن قیس سے، انہوں نے اپنے والد (ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کے لیے جنت میں ایک خیمہ ہو گا، جو ایک پولے چمکتے سفید موتی کا بنا ہوا ہو گا۔ اس کی لمبائی ستر میل ہو گی۔ اس (خیمے) میں مومن کے بہت سے گھر والے ہوں گے۔ وہ (باری باری) ان کے ہاں چکر لگائے گا، (لیکن) وہ (اس قدر فاصلے پر ہوں گے کہ) ایک دوسرے کو نہیں دیکھتے ہوں گے (کسی کا بھی دل پریشانی یا حسد کا شکار نہ ہو گا)“۔ [صحيح مسلم/حدیث: 7158]
صحيح مسلم • حدیث #7158
7156 7157 7158 7159 7160

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#7159 وحَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عِم...
ابوعبدالصمد نے کہا: ہمیں ابوعمران جونی نے ابوبکر بن عبداللہ بن قیس سے اور انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ رسول اللہ صل...
#7160 وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ...
ہمام نے ابوعمران جونی سے خبر دی، انہوں نے ابوبکر بن ابوموسیٰ سے، انہوں نے اپنے والد (ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ) سے اور انہوں...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ