صحيح مسلم حدیث نمبر: 6732
🌍 ترقیم فواد عبد الباقی: 2647.1
Sahih Muslim 6732
کتاب #46: تقدیر کا بیان
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ فِي مَعْنَاهُ، وَقَالَ: فَأَخَذَ عُودًا، وَلَمْ يَقُلْ مِخْصَرَةً، وَقَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ فِي حَدِيثِهِ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابوبکر بن ابی شیبہ اور ہناد بن سری نے ہمیں حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابواحوص نے منصور سے اسی سند کے ساتھ اسی کے ہم معنی حدیث بیان کی اور کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لکڑی پکڑی اور چھڑی نہیں کہا۔ اور ابن ابی شیبہ نے ابواحوص سے بیان کردہ اپنی حدیث میں (”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے“ کی جگہ) کہا: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلاوت کیا۔ [صحيح مسلم/حدیث: 6732]