📖 صحيح مسلم • فہرست کتب (Book Index) ↗

صحيح مسلم - حدیث نمبر 5878

Sahih Muslim Hadith 5878 (صَحِيحُ مُسْلِمٍ)
کتاب #40 📁 ادب اور دوسری باتوں (عقیدے اور انسانی رویوں) سے متعلق الفاظ (كِتَاب الْأَلْفَاظِ مِنْ الْأَدَبِ وَغَيْرِهَا) ← 🏷️ باب: یہ کہنا کہ میرا نفس پلیدہ ہو گیا، مکروہ ہے۔
عربی:
اردو:
صحيح مسلم حدیث نمبر: 5878 🌍 ترقیم فواد عبد الباقی: 2250 Sahih Muslim 5878
کتاب #40: ادب اور دوسری باتوں (عقیدے اور انسانی رویوں) سے متعلق الفاظ
4: باب كَرَاهَةِ قَوْلِ الإِنْسَانِ خَبُثَتْ نَفْسِي:
🏷️ باب: یہ کہنا کہ میرا نفس پلیدہ ہو گیا، مکروہ ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ كِلَاهُمَا، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلَكِنْ لِيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسِي "، هَذَا حَدِيثُ أَبِي كُرَيْبٍ، وقَالَ أَبُو بَكْرٍ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَمْ يَذْكُرْ لَكِنْ،
ابوبکر بن ابی شیبہ نے کہا: ہمیں سفیان بن عیینہ نے حدیث بیان کی۔ ابوکریب محمد بن علاء نے کہا: ہمیں ابواسامہ نے حدیث بیان کی۔ ان دونوں (سفیان اور ابواسامہ) نے ہشام سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے: میرا جی (نفس، اپنا آپ) گندا ہو گیا ہے، بلکہ یہ کہے: میری طبیعت بوجھل ہو گئی ہے۔“یہ ابوکریب کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ ابوبکر بن ابی شیبہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے اور ”لیکن“ کا لفظ نہیں کہا۔“ [صحيح مسلم/حدیث: 5878]
صحيح مسلم • حدیث #5878
5876 5877 5878 5879 5880

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#5879 وحَدَّثَنَاه أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
ابوکریب نے کہا: ہمیں ابومعاویہ نے اسی سند کے ساتھ (یہی) حدیث بیان کی۔“ [صحيح مسلم/حدیث: 5879]
#5880 وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، وَحَرْمَلَةُ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ...
ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”تم میں سے کوئی شخص یہ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ