صحيح مسلم حدیث نمبر: 3667
🌍 ترقیم فواد عبد الباقی: 1471.15
Sahih Muslim 3667
کتاب #18: طلاق کے احکام و مسائل
حدثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: حدثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حدثنا شُعْبَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ: طَلَّقْتُ امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ، فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَهُ فقَالَ: " مُرْهُ، فَلْيُرَاجِعْهَا، ثُمَّ إِذَا طَهُرَتْ، فَلْيُطَلِّقْهَا "، قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: أَفَاحْتَسَبْتَ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ؟ قَالَ: فَمَهْ،
محمد بن جعفر نے ہمیں حدیث سنائی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے انس بن سیرین سے حدیث بیان کی کہ انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے اپنی بیوی کو اس حالت میں طلاق دی کہ وہ حائضہ تھی، اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو بتایا تو آپ نے فرمایا: ”اسے حکم دو کہ اس سے رجوع کرے، پھر جب وہ پاک ہو جائے تو تب اسے طلاق دے۔“ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا آپ نے اس طلاق کو شمار کیا تھا؟ انہوں نے کہا: تو (اور) کیا؟ [صحيح مسلم/حدیث: 3667]