صحيح مسلم حدیث نمبر: 3655
🌍 ترقیم فواد عبد الباقی: 1471.3
Sahih Muslim 3655
کتاب #18: طلاق کے احکام و مسائل
وحدثناه أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَابْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَا: حدثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ قَوْلَ عُبَيْدِ اللَّهِ، لِنَافِعٍ، قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى فِي رِوَايَتِهِ: فَلْيَرْجِعْهَا، وقَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَلْيُرَاجِعْهَا.
ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابن مثنیٰ نے بھی ہمیں یہی حدیث سنائی، ان دونوں نے کہا: ہمیں عبداللہ بن ادریس نے عبیداللہ سے اسی سند کے ساتھ اسی کے ہم معنی حدیث بیان کی، تاہم انہوں نے نافع سے عبیداللہ کے سوال کا تذکرہ نہیں کیا۔ ابن مثنیٰ نے اپنی روایت میں فلیرجعہا (اسے لوٹا لے) کہا۔ اور ابوبکر نے: فلیراجعہا (اس سے رجوع کرے) کہا۔ [صحيح مسلم/حدیث: 3655]