📖 صحيح مسلم • فہرست کتب (Book Index) ↗

صحيح مسلم - حدیث نمبر 3249

Sahih Muslim Hadith 3249 (صَحِيحُ مُسْلِمٍ)
کتاب #15 📁 حج کے احکام و مسائل (كِتَاب الْحَجِّ) ← 🏷️ باب: خانہ کعبہ کی دیواروں اور دروازوں کا بیان۔
عربی:
اردو:
صحيح مسلم حدیث نمبر: 3249 🌍 ترقیم فواد عبد الباقی: 1333.9 Sahih Muslim 3249
کتاب #15: حج کے احکام و مسائل
70: باب جَدْرِ الْكَعْبَةِ وَبَابِهَا:
🏷️ باب: خانہ کعبہ کی دیواروں اور دروازوں کا بیان۔
حدثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حدثنا أَبُو الْأَحْوَصِ ، حدثنا أَشْعَثُ بْنُ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَدْرِ أَمِنَ الْبَيْتِ هُوَ؟ قَالَ: " نَعَمْ "، قُلْتُ: فَلِمَ لَمْ يُدْخِلُوهُ فِي الْبَيْتِ؟ قَالَ: " إِنَّ قَوْمَكِ قَصَّرَتْ بِهِمُ النَّفَقَةُ "، قُلْتُ: فَمَا شَأْنُ بَابِهِ مُرْتَفِعًا؟ قَالَ: " فَعَلَ ذَلِكِ قَوْمُكِ لِيُدْخِلُوا مَنْ شَاءُوا، وَيَمْنَعُوا مَنْ شَاءُوا، وَلَوْلَا أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثٌ عَهْدُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَأَخَافُ أَنْ تُنْكِرَ قُلُوبُهُمْ، لَنَظَرْتُ أَنْ أُدْخِلَ الْجَدْرَ فِي الْبَيْتِ وَأَنْ أُلْزِقَ بَابَهُ بِالْأَرْضِ "،
ابوحوص نے ہمیں حدیث بیان کی (کہا) ہمیں اشعث بن ابی شعثاء نے اسود بن یزید سے حدیث بیان کی انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (حطیم کی) دیوار کے بارے میں دریافت کیا کیا وہ بیت اللہ میں سے ہے؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کی: تو انہوں نے اسے بیت اللہ میں شامل کیوں نہیں کیا؟ آپ نے فرمایا: ”تمہاری قوم کے پاس خرچ کم پڑ گیا تھا۔“ میں نے عرض کی اس کا دروازہ کیوں اونچا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”یہ کام تمہاری قوم نے کیا تاکہ جسے چاہیں اندر داخل ہونے دیں اور جسے چاہیں منع کر دیں اگر تمہاری قوم کا زمانہ جاہلیت کے قریب کا نہ ہوتا اس وجہ سے میں ڈرتا ہوں کہ ان کے دل اسے ناپسند کریں گے تو میں اس پر غور کرتا کہ (حطیم کی) دیوار کو بیت اللہ میں شامل کر دوں اور اس کے دروازے کو زمین کے ساتھ ملا دوں۔“ [صحيح مسلم/حدیث: 3249]
صحيح مسلم • حدیث #3249
3247 3248 3249 3250 3251

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3250 وحدثناه أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حدثنا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ مُوسَى ، حدثن...
شیبان نے ہمیں اشعث بن ابی شعثاء سے حدیث بیان کی انہوں نے اسود بن یزید سے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ