صحيح مسلم حدیث نمبر: 3193
🌍 ترقیم فواد عبد الباقی: 1320
Sahih Muslim 3193
کتاب #15: حج کے احکام و مسائل
حدثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَر أَتَى عَلَى رَجُلٍ وَهُوَ يَنْحَرُ بَدَنَتَهُ بَارِكَةً، فقَالَ: " ابْعَثْهَا قِيَامًا مُقَيَّدَةً سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
جبیر سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک آدمی کے پاس آئے اور وہ اپنی قربانی کے اونٹ کو بٹھا کر نحر کر رہا تھا، انہوں نے فرمایا: ”اسے اٹھا کر کھڑی حالت میں گھٹنا باندھ کر نحر کرو، یہی تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔“ [صحيح مسلم/حدیث: 3193]