📖 صحيح مسلم • فہرست کتب (Book Index) ↗

صحيح مسلم - حدیث نمبر 2715

Sahih Muslim Hadith 2715 (صَحِيحُ مُسْلِمٍ)
کتاب #13 📁 روزوں کے احکام و مسائل (كِتَاب الصِّيَامِ) ← 🏷️ باب: زوال سے قبل نفلی روزے کی نیت کا جواز اور بلاعذر اس کے توڑ دینے کا بیان، اور بہتر یہ ہے کہ اس کو پورا کیا جائے۔
عربی:
اردو:
صحيح مسلم حدیث نمبر: 2715 🌍 ترقیم فواد عبد الباقی: 1154.1 Sahih Muslim 2715
کتاب #13: روزوں کے احکام و مسائل
32: باب جَوَازِ صَوْمِ النَّافِلَةِ بِنِيَّةٍ مِنَ النَّهَارِ قَبْلَ الزَّوَالِ وَجَوَازِ فِطْرِ الصَّائِمِ نَفْلاً مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ:
🏷️ باب: زوال سے قبل نفلی روزے کی نیت کا جواز اور بلاعذر اس کے توڑ دینے کا بیان، اور بہتر یہ ہے کہ اس کو پورا کیا جائے۔
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عَمَّتِهِ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ: " هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ "، فَقُلْنَا: لَا، قَالَ: " فَإِنِّي إِذَنْ صَائِمٌ "، ثُمَّ أَتَانَا يَوْمًا آخَرَ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُهْدِيَ لَنَا حَيْسٌ، فَقَالَ: " أَرِينِيهِ فَلَقَدْ أَصْبَحْتُ صَائِمًا، فَأَكَلَ ".
وکیع نے باقی ماندہ سابقہ سند کے ساتھ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور پوچھا: ”کیا آپ لوگوں کے پاس (کھانے کی) کوئی چیز ہے؟“ تو ہم نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تب میں روزے سے ہوں۔“ پھر ایک اور دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہمیں حیس تحفے میں ملا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے دکھائیے، میں نے روزے کی حالت میں صبح کی تھی۔“ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھا لیا۔ [صحيح مسلم/حدیث: 2715]
صحيح مسلم • حدیث #2715
2713 2714 2715 2716 2717

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2714 وحَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّ...
عبدالواحد بن زیاد نے حدیث بیان کی، (کہا:) ہمیں طلحہ بن یحییٰ نے حدیث سنائی، (انہوں نے کہا:) مجھے عائشہ بنت طلحہ نے ام ال...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ