صحيح مسلم حدیث نمبر: 1782
🌍 ترقیم فواد عبد الباقی: 760.1
Sahih Muslim 1782
کتاب #6: مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنِي وَرْقَاءُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ يَقُمْ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، فَيُوَافِقُهَا أُرَاهُ قَالَ إِيمَانًا، وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ ".
اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص لیلۃ القدر کا قیام کرے گا اور اس کو پا لے گا، میرا خیال ہے آپ نے فرمایا، ایمان کے عالم میں اور احتساب کے لیے، اسے بخش دیا جائے گا۔“ [صحيح مسلم/حدیث: 1782]