صحيح مسلم حدیث نمبر: 1725
🌍 ترقیم فواد عبد الباقی: 738.2
Sahih Muslim 1725
کتاب #6: مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام
وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ . ح، وحَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ بِشْرٍ الْحَرِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ يَعْنِي ابْنَ سَلَّامٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ ، عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ، غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِهِمَا: تِسْعَ رَكَعَاتِ قَائِمًا، يُوتِرُ مِنْهُنَّ.
شیبان اور معاویہ بن سلام نے یحییٰ بن ابی کثیر سے روایت کی، انہوں نے کہا: مجھے ابوسلمہ نے بتایا کہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں پوچھا۔ آگے سابقہ حدیث کی طرح ہے، البتہ ان دونوں کی روایت میں ہے: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر نو رکعتیں پڑھتے تھے، وتر انہی میں ادا کرتے۔“ [صحيح مسلم/حدیث: 1725]