📖 صحيح مسلم • فہرست کتب (Book Index) ↗

صحيح مسلم - حدیث نمبر 1594

Sahih Muslim Hadith 1594 (صَحِيحُ مُسْلِمٍ)
کتاب #6 📁 مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام (كِتَاب صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا) ← 🏷️ باب: منیٰ میں نماز قصر پڑھنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
صحيح مسلم حدیث نمبر: 1594 🌍 ترقیم فواد عبد الباقی: 694.4 Sahih Muslim 1594
کتاب #6: مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام
2: باب قَصْرِ الصَّلاَةِ بِمِنًى:
🏷️ باب: منیٰ میں نماز قصر پڑھنے کا بیان۔
وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، سَمِعَ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى صَلَاةَ الْمُسَافِرِ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، ثَمَانِيَ سِنِينَ، أَوَ قَالَ: سِتَّ سِنِينَ، قَالَ حَفْصٌ: " وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ، يُصَلِّي بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ "، ثُمَّ يَأْتِي فِرَاشَهُ، فَقُلْتُ: أَيْ عَمِّ لَوْ صَلَّيْتَ بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ؟ قَالَ: لَوْ فَعَلْتُ لَأَتْمَمْتُ الصَّلَاةَ.
عبیداللہ بن معاذ نے حدیث بیان کی، کہا: میرے والد نے ہمیں حدیث سنائی، کہا: ہمیں شعبہ نے خبیب بن عبدالرحمان سے حدیث سنائی، انہوں نے حفص بن عاصم سے سنا، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی، کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر، عمر، اور عثمان، رضوان اللہ علیہم اجمعین نے (پہلے) آٹھ سال یا کہا: چھ سال۔ منیٰ میں مسافر والی نماز پڑھی۔ حفص نے کہا: ابن عمر رضی اللہ عنہما منیٰ میں دو رکعت نماز پڑھتے تھے۔ پھر اپنے بستر پر آجاتے تھے۔ میں نے کہا: چچا جان! اگر آپ فرض نماز کے بعد دو سنتیں بھی پڑھ لیا کریں! تو انہوں نے کہا: اگر میں ایسا کروں تو (گویا) پوری نماز پڑھوں۔ [صحيح مسلم/حدیث: 1594]
صحيح مسلم • حدیث #1594
1592 1593 1594 1595 1596

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1590 وحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو وَهُوَ ابْنُ الْ...
عمرو بن حارث نے ابن شہاب سے، انہوں نے سالم بن عبداللہ (بن عمر) سے، انہوں نے اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم...
#1591 وحَدَّثَنَاه زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ . ح وح...
اوزاعی اور معمر نے (اپنی اپنی سند سے روایت کرتے ہوئے) زہری سے باقی ماندہ اسی سند کے ساتھ یہی حدیث روایت کی، انہوں نے "من...
#1592 وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللّ...
ابواسامہ نے کہا: ہمیں عبیداللہ بن عمر نے نافع سے حدیث سنائی، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی، کہا: رسول...
#1593 وحَدَّثَنَاه ابْنُ الْمُثَنَّى ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ...
یحییٰ قطان، ابن ابی زائدہ اور عقبہ بن خالد نے عبیداللہ سے اسی سند کے ساتھ اسی طرح روایت کی۔ [صحيح مسلم/حدیث: 1593]
#1595 وحَدَّثَنَاه يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ . ح، وحَدَّثَنَا ابْ...
خالد بن حارث اور عبدالصمد نے کہا: ہمیں شعبہ نے (باقی ماندہ) اسی سند کے ساتھ یہی روایت بیان کی لیکن ان دونوں نے اس حدیث م...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ