صحيح بخاري حدیث نمبر: 5695
Sahih al-Bukhari 5695
کتاب #76: کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے عمرو بن دینار نے، ان سے طاؤس اور عطاء بن ابی رباح نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنا لگوایا جبکہ آپ احرام سے تھے۔ [صحيح البخاري/حدیث: 5695]