احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

48: باب مَنَاقِبِ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رضى الله عنه
باب: معاویہ بن ابی سفیان رضی الله عنہما کے مناقب کا بیان
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3842
حدثنا محمد بن يحيى، حدثنا ابو مسهر عبد الاعلى بن مسهر، عن سعيد بن عبد العزيز، عن ربيعة بن يزيد، عن عبد الرحمن بن ابي عميرة، وكان من اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم، عن النبي صلى الله عليه وسلم انه قال لمعاوية: " اللهم اجعله هاديا مهديا واهد به ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب.
صحابی رسول عبدالرحمٰن بن ابی عمیرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے معاویہ رضی الله عنہ کے بارے میں فرمایا: اے اللہ! تو ان کو ہدایت دے اور ہدایت یافتہ بنا دے، اور ان کے ذریعہ لوگوں کو ہدایت دے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 9708) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اور یہ دعا آپ کی ان دعاؤں میں سے نہیں ہے جو قبول نہیں ہوئیں تھیں، یہ مقبول دعاؤں میں سے ہے، ثابت ہوا کہ معاویہ رضی الله عنہ خود ہدایت پر تھے اور لوگوں کے لیے ہدایت کا معیار تھے، «رضی الله عنہ»۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (623) ، الصحيحة (1969)

Share this: