احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

53: باب مِنْهُ
باب: مہدی سے متعلق ایک اور باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2232
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، قال: سمعت زيدا العمي، قال: سمعت ابا الصديق الناجي يحدث، عن ابي سعيد الخدري، قال: خشينا ان يكون بعد نبينا حدث، فسالنا نبي الله صلى الله عليه وسلم، فقال: " إن في امتي المهدي يخرج يعيش خمسا، او سبعا، او تسعا "، زيد الشاك، قال: قلنا: وما ذاك ؟ قال: " سنين "، قال: " فيجيء إليه رجل، فيقول: يا مهدي، اعطني اعطني، قال: فيحثي له في ثوبه ما استطاع ان يحمله "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن، وقد روي من غير وجه، عن ابي سعيد، عن النبي صلى الله عليه وسلم، وابو الصديق الناجي اسمه بكر بن عمرو، ويقال: بكر بن قيس.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم اس بات سے ڈرے کہ ہمارے نبی کے بعد کچھ حادثات پیش آئیں، لہٰذا ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو آپ نے فرمایا: میری امت میں مہدی ہیں جو نکلیں گے اور پانچ، سات یا نو تک زندہ رہیں گے، (اس گنتی میں زیدالعمی کی طرف سے شک ہوا ہے، راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کیا: ان گنتیوں سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: سال) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر ان کے پاس ایک آدمی آئے گا اور کہے گا: مہدی! مجھے دیجئیے، مجھے دیجئیے، آپ نے فرمایا: وہ اس آدمی کے کپڑے میں (دینار و درہم) اتنا رکھ دیں گے کہ وہ اٹھا نہ سکے گا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- ابو سعید خدری کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی سندوں سے یہ حدیث مروی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الفتن 24 (4083) (تحفة الأشراف: 3976) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن، ابن ماجة (4083)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(2232) إسناده ضعيف / جه 4083 ¤ زيد العمي: ضعيف (تقدم: 1442)

Share this: