احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

54: باب مَا جَاءَ فِي صَوْمِ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ
باب: ہر ماہ تین دن کے روزے رکھنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 760
حدثنا قتيبة، حدثنا ابو عوانة، عن سماك بن حرب، عن ابي الربيع، عن ابي هريرة، قال: " عهد إلي النبي صلى الله عليه وسلم ثلاثة: ان لا انام إلا على وتر، وصوم ثلاثة ايام من كل شهر، وان اصلي الضحى ".
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے تین باتوں کا عہد لیا: ۱- میں وتر پڑھے بغیر نہ سووں، ۲- ہر ماہ تین دن کے روزے رکھوں، ۳- اور چاشت کی نماز (صلاۃ الضحیٰ) پڑھا کروں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 14883) (صحیح) وأخرجہ کل من: صحیح البخاری/التہجد 33 (1178)، والصیام 60 (1981)، صحیح مسلم/المسافرین 13 (721)، سنن النسائی/قیام اللیل 28 (1678)، والصیام 70 (2368)، و81 (2403)، (2/229، 233، 254، 258، 260، 265، 271، 277، 329)، سنن الدارمی/الصلاة 151 (1495)، والصوم 38 (1786)، من غیر ہذا الطریق وبتصرف یسیر فی السیاق۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (946)

Share this: