احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

125: باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ بُنْيَانِ الْمَسْجِدِ
باب: مسجد بنانے کی فضیلت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 318
حدثنا بندار، حدثنا ابو بكر الحنفي، حدثنا عبد الحميد بن جعفر، عن ابيه، عن محمود بن لبيد، عن عثمان بن عفان، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: " من بنى لله مسجدا بنى الله له مثله في الجنة " قال: وفي الباب عن ابي بكر , وعمر , وعلي , وعبد الله بن عمر، وانس , وابن عباس، وعائشة، وام حبيبة، وابي ذر , وعمرو بن عبسة , وواثلة بن الاسقع , وابي هريرة , وجابر بن عبد الله. قال ابو عيسى: حديث عثمان حديث حسن صحيح، ومحمود بن لبيد قد ادرك النبي صلى الله عليه وسلم، ومحمود بن الربيع قد راى النبي صلى الله عليه وسلم وهما غلامان صغيران مدنيان.
عثمان بن عفان رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جس نے اللہ کی رضا کے لیے مسجد بنائی، تو اللہ اس کے لیے اسی جیسا گھر بنائے گا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عثمان رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابوبکر، عمر، علی، عبداللہ بن عمرو، انس، ابن عباس، عائشہ، ام حبیبہ، ابوذر، عمرو بن عبسہ، واثلہ بن اسقع، ابوہریرہ اور جابر بن عبداللہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد 4 (533)، والزہد 3 (44/533)، سنن ابن ماجہ/المساجد 1 (736)، (تحفة الأشراف: 9837)، مسند احمد (1/60، 70) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یہ مثلیت کمیت کے اعتبار سے ہو گی، کیفیت کے اعتبار سے یہ گھر اس سے بہت بڑھا ہوا ہو گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (736)

Share this: