احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: باب
باب
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3626
حدثنا عباد بن يعقوب الكوفي، حدثنا الوليد بن ابي ثور، عن السدي، عن عباد بن ابي يزيد، عن علي بن ابي طالب، قال: " كنت مع النبي صلى الله عليه وسلم بمكة، فخرجنا في بعض نواحيها، فما استقبله جبل ولا شجر إلا وهو يقول: السلام عليك يا رسول الله ". قال ابو عيسى: هذا غريب، وقد روى غير واحد، عن الوليد بن ابي ثور، وقالوا: عن عباد ابي يزيد، منهم فروة بن ابي المغراء.
علی بن ابی طالب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ میں تھا، جب ہم اس کے بعض اطراف میں نکلے تو جو بھی پہاڑ اور درخت آپ کے سامنے آتے سبھی السلام علیک یا رسول اللہ کہتے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- کئی لوگوں نے یہ حدیث ولید بن ابی ثور سے روایت کی ہے اور ان سب نے «عن عباد أبي يزيد» کہا ہے، اور انہیں میں سے فروہ بن ابی المغراء بھی ہیں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 10159) (ضعیف) (سند میں عباد بن یزید مجہول، اور ولید بن ابی ثور ضعیف اور سدی متکلم فیہ راوی ہیں)

وضاحت: ۱؎: فروہ بن ابی المغراء معدی کرب، کندی، کوفی استاذ امام بخاری، امام ابوحاتم رازی، امام ابوزرعہ رازی، متوفی ۲۲۵ھ۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (5919 / التحقيق الثاني)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(3626) إسناده ضعيف ¤ الوليد بن أبى ثور: ضعيف و عباد بن أبى يزيد: مجهول (تق:7431 ، 3152) وقال الهيثمي فى وليد بن عبدالله بن أبى ثور الهمداني الكوفي : ضعفه الجمهور (مجمع الزوائد 279/5)

Share this: