احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: باب مَا جَاءَ فِي إِذَا زُلْزِلَتْ
باب: سورۃ اذا زلزلت کی فضیلت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2893
حدثنا محمد بن موسى الحرشي البصري، حدثنا الحسن بن سلم بن صالح العجلي، حدثنا ثابت البناني، عن انس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من قرا " إذا زلزلت " عدلت له بنصف القرآن، ومن قرا " قل يايها الكافرون " عدلت له بربع القرآن، ومن قرا " قل هو الله احد " عدلت له بثلث القرآن "، قال ابو عيسى: هذا حديث غريب، لا نعرفه إلا من حديث هذا الشيخ الحسن بن سلم، وفي الباب، عن ابن عباس.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے سورۃ «إذا زلزلت الأرض» سورۃ پڑھی تو اسے آدھا قرآن پڑھنے کے برابر ثواب ملے گا، اور جس نے سورۃ «قل يا أيها الكافرون» پڑھی تو اسے چوتھائی قرآن پڑھنے کے برابر ثواب ملے گا، اور جس نے سورۃ «قل هو الله أحد» پڑھی تو اسے ایک تہائی قرآن پڑھنے کا ثواب ملے گا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- ہم اسے کسی اور سے نہیں صرف انہیں حسن بن مسلم کی روایت سے جانتے ہیں،
۳- اس باب میں ابن عباس رضی الله عنہما سے بھی روایت ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 284) (حسن) (سند میں حسن بن سلم مجہول راوی ہے، مگر ’’ {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} اور {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} کی فضیلت شواہد کی بنا پر حسن ہے، اور اول حدیث سورہ زلزال سے متعلق ضعیف ہے)

قال الشيخ الألباني: حسن دون فضل (زلزلت) ، الضعيفة (1142) // كذا أصل الشيخ ناصر والصواب (1342) ، ضعيف الجامع الصغير (5757) ، وسيأتي برقم (550 / 3071) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(2893) إسناده ضعيف ¤ الحسن بن سلم : مجهول (تق:1244)

Share this: