احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: باب فِي سِنِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمْ كَانَ حِينَ مَاتَ
باب: وفات کے وقت نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی عمر کتنی تھی؟
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3650
حدثنا احمد بن منيع، ويعقوب بن إبراهيم الدورقي , قالا: اخبرنا إسماعيل ابن علية، عن خالد الحذاء، قال: حدثني عمار مولى بني هاشم، قال: سمعت ابن عباس يقول: " توفي رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو ابن خمس وستين ".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ پینسٹھ (۶۵) سال کے تھے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الفضائل 33 (2353) (تحفة الأشراف: 6294) (شاذ) (سند صحیح ہے، لیکن ابن عباس رضی الله عنہما کو اس بابت وہم ہو گیا تھا، وفات کے وقت صحیح عمر 63سال ہے، دیکھیے ابن عباس ہی کا بیان حدیث رقم 3652 میں)

وضاحت: ۱؎: دیکھئیے حاشیہ حدیث رقم: ۳۶۳۱۔

قال الشيخ الألباني: شاذ ومضى (3701) // (746 / 3883) //

Share this: