احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

61: باب مَا جَاءَ فِي الدَّجَّالِ لاَ يَدْخُلُ الْمَدِينَةَ
باب: مدینہ میں دجال داخل نہ ہو سکے گا۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2242
حدثنا عبدة بن عبد الله الخزاعي البصري، حدثنا يزيد بن هارون، اخبرنا شعبة، عن قتادة، عن انس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ياتي الدجال المدينة فيجد الملائكة يحرسونها، فلا يدخلها الطاعون ولا الدجال إن شاء الله "، قال: وفي الباب عن ابي هريرة، وفاطمة بنت قيس، واسامة بن زيد، وسمرة بن جندب، ومحجن، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دجال مدینہ (کے قریب) آئے گا تو فرشتوں کو اس کی نگرانی کرتے ہوئے پائے گا، اللہ نے چاہا تو اس میں دجال اور طاعون نہیں داخل ہو گا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابوہریرہ، فاطمہ بنت قیس، اسامہ بن زید، سمرہ بن جندب اور محجن رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الفتن 27 (7134)، والتوحید 31 (7473) (تحفة الأشراف: 1269)، و مسند احمد (3/123، 202، 206، 229، 277، 393) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (2457)

Share this: