احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: باب مِنْهُ
باب: ستر ہزار مسلمان بلا حساب کتاب اور مزید لوگ شفاعت سے داخل جنت ہوں گے۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2437
حدثنا الحسن بن عرفة، حدثنا إسماعيل بن عياش، عن محمد بن زياد الالهاني، قال: سمعت ابا امامة , يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " وعدني ربي ان يدخل الجنة من امتي سبعين الفا لا حساب عليهم ولا عذاب مع كل الف سبعون الفا وثلاث حثيات من حثياته " , قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب.
ابوامامہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: میرے رب نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ میری امت میں سے ستر ہزار لوگوں کو جنت میں داخل کرے گا، نہ ان کا حساب ہو گا اور نہ ان پر کوئی عذاب، (پھر) ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزار ہوں گے، اور ان کے سوا میرے رب کی مٹھیوں میں سے تین مٹھیوں کے برابر بھی ہوں گے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الزہد 34 (4286) (تحفة الأشراف: 4924)، و مسند احمد (5/250، 268) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (4286)

Share this: